اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ میں کارسوار 4 نوجوانوں کی موت کی وجہ سامنےآ گئی

پولیس کے مطابق چاروں نوجوانوں کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے، موت کی وجہ زہریلی چیز کا استعمال یا پھر دم گھٹنا ہو سکتا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو گاڑی کے شیشے بند اور گاڑی اسٹارٹ تھی ، موبائل، پرس اور قیمتی سامان انکے پاس ہی تھا،وارادات کا کوئی شبہ نہیں ، اہلخانہ نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا ۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق موت کی بنیادی وجہ زہریلی چیز کا استعمال یا پھر دم گھٹنا ہے ، لیکن موت کی وجہ کا تعین فرانزک رپورٹ کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے، جاں بحق افراد کے معدے کے سیمپل فزانزک کیلئے بھجوائے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ گوجرانوالہ میں چند قلعہ کے قریب کار سے 4 نو جوانوں کی لاشیں ملیں تھیں ، جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی اور 2 انکے کزنز تھے ۔