اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

استاد نصرت فتح علی خان کومداحوں سے بچھڑے26 برس بیت گئے

قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے26 برس بیت گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کانوں میں رس گھولنے والی آواز استاد نصرت فتح علی خان کی پہچان تھی ،انہوں نے مشرقی موسیقی میں نت نئے تجربات کیے اور اپنی منفرد آواز کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں پذیرائی حاصل کی ، اردو زبان کو ناسمجھنے والے غیر ملکی بھی انکی قوالیوں کے مداح ہیں ۔

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور موسیقار نصرت فتح علی خان نے اپنے طویل کیرئیر کے دوران گیتوں ، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا ، فنی خدمات پر صدارتی ایوارڈسمیت ملکی وعالمی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔

latest urdu news

لیجنڈ موسیقار نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور انکے والد استاد فتح علی خان بھی موسیقارتھے ، نصرت فتح علی خان نےقوالی کیساتھ غزلیں ، کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گائے ۔

ان کے مشہور قوالیوں میں” تم اک گورکھ دھنداہو“،”یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے “ ،”اللہ اللہ ہو “ اور” وہی خداہے“ ہےان میں سےقوالی ”دما دم مست قلندر “ کو عالمی شہرت حاصل ہوئی ، نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے ،لیکن پھر بھی انکا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈبھی شامل نہیں ہے ۔

نصرت فتح علی خان 16 اگست 1997 کو لندن کے ایک ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے لیکن وہ اپنے پرستاروں کے دلوں کے آج بھی زندی ہیں ۔