اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بجلی 5 روپے 40 پیسے مزید مہنگی

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت پر بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیز کے موجودہ ڈھانچے میں صارفین کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔

نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں ڈسکوز کی جانب سے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد بجلی کی قیمت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری سے عوام پر 145 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، ڈسکوز نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست درخواست 23-2022ء کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیز کے موجودہ ڈھانچے میں صارفین کو ریلیف ملنا ممکن نہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اسٹرکچر میں تبدیلی ناگزیز ہے، پورے کراچی کو صرف کے الیکڑک دیکھ رہی ہے، حیدرآباد سے بیٹھ کر آپ دادو کو کیسے دیکھ سکتے ہیں؟۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگا جبکہ حیسکو اور آئیسکو نے 9، 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا کو دی گئی درخواست میں لیسکو نے 31 ارب، میپکو نے 27 ارب سے زائد کا اضافہ مانگا تھا، پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا۔

حکام کا مؤقف تھا کہ صنعت کی طلب کم ہونے سے ریونیو میں فرق پڑا، لیسکو میں 3 ارب یونٹ بجلی کی کھپت کم رہی، موسم کی تبدیلی اور صنعت کے بند ہونے سے کھپت کم ہوئی، لیسکو کی طلب گزشتہ سال کی نسبت ایک ہزار میگا واٹ کم رہی، حیسکو میں بھی صنعت بند اور کم طلب سے کیپسٹی چارجز بڑھے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بتایا کہ گزشتہ سال طلب اور ریکوری میں کمی سے 7 روپے 91 پیسے سرچارجز عائد کئے، اگر 6 ماہ تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ وصول کریں تو ماہانہ 2 روپے 31 پیسے فرق پڑے گا، ہم 3 ماہ میں 5 روپے 4 پیسے اضافہ نہیں چاہتے، 6 ماہ تک وصولی سے صارفین پر بوجھ کم پڑے گا۔