اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پرویز الہٰی کے سینے میں درد، اٹک جیل سے پمز ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کی اٹک جیل میں طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ سینے میں درد کے باعث پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبروں کے مطابق چوہدری پرویز الہی کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ۔سخت سیکورٹی حصار میں پرویز الٰہی کو پمز ہسپتال سے روانہ کیا گیا۔ پرویز الہی کا کارڈیالوجی وارڈ میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔پرویز الہی کی نبض اور بلڈ پریشر کو بھی چیک کیا گیا۔ مزید ٹیسٹوں کےلیے نمونے بھی لیے گئے۔

latest urdu news

ترجمان پمز ڈاکٹر انیزا کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں پرویز الہی کو روٹین چیک اپ کے لیئے لایا گیا ۔پرویز الہی کی صحت تسلی بخش ہے۔پرویز الہی کی صحت کے حوالے سے میڈیکل بورڈ نہیں بنایا گیا۔