اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نواز شریف اقتدار نہیں،سسٹم ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اقتدار سے غرض نہیں وہ سسٹم ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے درخواست ہے محاذ آرائی سے باز رہیں، ہم آپ سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پروجیکٹ پی ٹی آئی لانچ ہوا تو پیپلز پارٹی بھی مستفید ہوئی، پنجاب میں ن لیگ سنگل لارجسٹ پارٹی تھی لیکن صوبائی حکومت نہیں بننے دی گئی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ کیا سندھ میں 2018ء میں فارورڈ بلاک نہیں بن سکتا تھا؟ اس وقت سندھ حکومت کیا نیچرل کورس آف ایکشن سے بنی؟ پیپلز پارٹی فیضیاب ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو آصف زرداری کی جنتی قربت حاصل ہے بہت کم لوگوں کو حاصل ہے، روزمرہ کے کام احسن طریقے سے چلانا موجودہ حکومت کی ذمے داری ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی کشتیاں جلاچکے، اب اُن کے لیے معاملہ ڈو اور ڈائی کا ہے، 2017 میں ن لیگی قائد کو نکال کر پی ٹی آئی پروجیکٹ لانچ کیا گیا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی پی کے ساتھ میثاق جمہوریت کر رکھا تھا، یہی وجہ تھی پروجیکٹ پی ٹی آئی لانچ کیا گیا، نواز شریف کو اب اقتدار سے غرض نہیں وہ سسٹم ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کی تمام سازش طے کرکے گئے تھے، اُس دن کے واقعات میں ملوث ایک ایک شخص کی شناخت ہوچکی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے ان کو چند سالوں کےلیے بک کرالیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس اور توشہ خانہ میں پی ٹی آئی وکلا نے کئی پیشیاں بہانے بازی کرکے گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں لڑائی ہے، ان کا مسئلہ اندرونی ہے، وقتی فائدے کے لیے وکلا کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا لمبا نقصان کیا۔