اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

انتخابات میں کسی کی حمایت یامخالفت نہیں کریں گے،نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کریں گے، یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل آزادانہ اورشفاف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ترکیہ کے ٹی وی ’’ٹی آرٹی ‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جلدانتخابی عمل میں داخل ہونے جارہےہیں، یقین دلاتاہوں انتخابی عمل مکمل صاف شفاف اور آزادانہ ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی مخالفت یاحمایت نہیں کی جائے گی ، جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، ہرسیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کا تحفظ کریں گے تاہم تشدد آمیز مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے ، ہم نے قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے ،انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض سابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کے وقت کیا جا سکتا تھا، الیکشن کمیشن بھی غیر آئینی کام نہیں کرسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود ہی امریکا سے متعلق سازش کے بیانیے سے پیچھے ہٹے، بعض اوقات میں سیاستدان عوامی حمایت کیلئے ایسا رویہ اپناتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کوہٹانےکے بیانیے پر یقین نہیں کیا جاسکتا تھا۔