اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کیساتھ یکجا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کیساتھ یکجا کر دیا ۔

بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کیس طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں ہوئی ، وفاق کی جانب سے ایڈ یشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دو گل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ایڈشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل لینے کیلئے کہا ، ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس آڈیو لیکس کے خلاف انکی مرکزی درخواست کیساتھ یکجا کیا، عدالت نے ایف آئی اے کے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔