اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کسی جماعت یالیڈرکو نشانہ بنانے کےحق میں نہیں:رانا ثناءاللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ راناثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے اور بعد میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے ۔

اپنے ایک بیان میں (ن) لیگی رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ہم سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں لیکن اگر کوئی جماعت یا لیڈر ملکی دفاع پر چڑھ دوڑے ، شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرے تو کیا اس پر کیس اس لیے نہیں چلنا چاہیے کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے ؟

latest urdu news

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے ،نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد مینار پاکستان جائیں گے ، مینار پاکستان جلسہ ہوگا ، جس سے نواز شریف خطاب کریں گے ، ہماری اکثریت الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے ہوگا۔

مزید یہ کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقامہ میں نااہل کیا گیا ، سینیٹ میں ہمارے سینیٹرز کو دوہری شہریت کی بنا پر نااہل قرار دیا ہے ، یہ سب کچھ آن ریکارڈ ہے ۔