اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حرم کے اندر پکڑےجانے والےزیادہ جیب کترے پاکستانی ہوتے: قائمہ کمیٹی

سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں، یہ زیارت پر بھیک مانگنے جاتے ہیں، بھکاری زیادہ تر عمرہ ویزے پر جاتے ہیں۔

چیئرمین منظور کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس ہوا۔

سینیٹر رانا محمودالحسن نے اجلاس کے دوران کہا کہ جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنرمند افراد مانگے ہیں، بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91 ہزار ہنرمند جاپان بھیجے، بنگلا دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد جاپان بھیجے لیکن پاکستان سے صرف 200 افراد جاپان گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 50 ہزار انجینئر بیروزگار ہیں جبکہ نیپال کی3 کروڑ آبادی ہے، انہوں نے اپنے لوگوں کو جاپانی سکھا دی، سعودی عرب کی جانب سے بھی اب ہنرمند افراد کو لیاجا رہا ہے، سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں اسکلڈ لیبر چاہیے۔

latest urdu news

سینیٹر رانا محمود الحسن نے مزید کہا کہ ہمارے 30 لاکھ افراد سعودی عرب میں ہیں، نیوٹیک نے سفارش تیار کر کے سعودی عرب بھیجی ہے،کیا تیاری کی جا رہی ہے، ہم نے جو پہلے پرپوزل تیار کیا تھا وہ سعودی عرب نے مسترد کر دیا، ہم کم از کم 50 ہزار افراد کو تو تربیت دے کر بھیجیں۔

سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز ذیشان خانزادہ نے اجلاس کو بتایا کہ ایک ملین کے قریب پاکستانی سمندر پار ہیں، بھارت اور بنگلا دیش ہم سے بہت آگے ہیں، سعودی عرب میں اسکلڈ سینٹر بنا دیا ہے، یو اے ای میں ہمارے 16 لاکھ افراد ہیں جبکہ قطر میں 2 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں۔
ذیشان خانزادہ نے مزید بتایا کہ جو صورتحال ہے اس میں ہمارے لوگ بیرون ملک جانے کو تیار ہیں، لوگ روزگار کے لیے بیرون ملک جانے پر 50 لاکھ بھی دینے کو تیار ہیں۔

حکام سمندر پار پاکستانیز نے بتایا کہ جاپان کے ساتھ 2019 میں ہمارا معاہدہ ہوا، ہم زبان کی تربیت بھی دیتے ہیں جس کی توثیق جاپان خود کرتا ہے۔

latest urdu news
سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے گداگر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، عراقی اور سعودی سفیر ہمیں کہتے ہیں ان کی جیلیں بھر گئی ہے، اب یہ ہیومن ٹریفکنگ کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں، یہ زیارت پر بھیک مانگنے جاتے ہیں، بھکاری زیادہ تر عمرہ ویزے پر جاتے ہیں۔