اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت 100 افراد ہلاک

شمالی عراق کے علاقے حمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت کم از کم 100 افراد ہلاک اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آتش بازی کو آگ لگنے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی اکثریت جھلسنے اور دم گھٹنے سے متاثر ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ پر بھیڑ کو کچلنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

شہری دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ ایونٹ ہال کے اندر پری فیبر یکیٹڈ پینلز بھی موجود تھے، جو “انتہائی آتش گیر اور حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی” تھے۔

پینلز کے جلنے سے زہریلی گیسوں کا اخراج ہوا، آگ لگنے سے چھت کے کچھ حصے انتہائی آتش گیر، کم لاگت والے تعمیراتی مواد کے استعمال کی وجہ سے گرگئے۔ جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔