اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد محمودکوگرفتار

ملزم کو فرار کروانے والے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن خالد محمود کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ننکانہ خالد محمود زیر حراست ملزم کو مقامی پولیس اسٹیشن حوالات میں بند کرنے لے گئے اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے فرار کروا دیا اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خالد محمود نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی اور فرار کو چھپایا۔

latest urdu news

بیان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی برتی ۔پولیس اسٹیشن چونگ میں خالد محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کوریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جا ئےگا ۔