اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہمارا بولنگ اٹیک بہترین ہے، ورلڈکپ جیتیں گے:مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہےکہ ہمارا بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے، اگر ہم رنز بنائیں تو ہمارے بولرز اس کا دفاع کرسکتے ہیں، ہمارا کھیلنے کا اپنا طریقہ ہے جسے پاکستان وے کہتے ہیں۔

راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ ہم ان نوجوان لڑکوں سے 2019 میں کافی قریب پہنچ گئے تھے، اب پاکستانی کھلاڑی کافی تجربہ کار ہوچکے ہیں، چار سال میں انہوں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، ان 4 سالوں میں ہمارا ون ڈے میں جیتنےکا بہترین ریکارڈ ہے۔

latest urdu news

مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ کے لیے فائنل الیون تیار ہے، وکٹ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے، ہمیں وارم اپ میں بھی بہت اچھی وکٹیں ملی ہیں، مجھے لگتا ہے ہمارا بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم رنز بنائیں تو ہمارے بولرز اس کا دفاع کرسکتے ہیں، ہمارے کھلاڑی بھی آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ برانڈ فالوکرسکتے ہیں لیکن ہم اپنے طریقے سےکھیلتے ہیں جسے پاکستان وے کہتے ہیں، ہم اسی طریقے سے ورلڈکپ بھی جیتیں گے۔