اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ، ڈالر282 روپے53پیسے کا ہو گیا

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر282 روپے53 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ایک ماہ کے دوران روپے کی قدر مزید مضبوط ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ سے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ڈالر ڈھائی سو روپے سے نیچے آجائے گا۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیا کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائے تو ملک کے کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے موجودہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف اور نگراں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔