اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کے بڑے گروپ ن لیگ میں شامل

سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک سرفراز کھوکھر کا کہنا ہے کہ وہ 9مئی کے پرتشدد واقعات اور ہرقسم کی شرپسندی کی مذمت کرتے ہیں،پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کو حافظ آباد میں بڑی کامیابی مل گئی، بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ن لیگ میں شامل ہو گیا۔

latest urdu news

پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3سابق ایم پی ایز، ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے، سابق ایم پی اے انتصار بھٹی، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اسی طرح سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عون انتصار بھٹی بھی ن لیگ کو پیارے ہو گئے،تمام رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب کولو تارڑ میں منعقد کی گئی،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ 21اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔