اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

زینب عباس کا بھارت چھوڑناہماری فتح ہے:بھارتی وکیل

بھارتی وکیل نے ہٹ دھرمی ورلڈ کپ کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وکیل وینت جنڈال نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیدیا ہے۔

بھارتی وکیل نے شرم ساری کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ زینب عباس کے خلاف ایکشن لینے پر شکر گزار ہوں۔

latest urdu news

وینیت جنڈال نے زینب عباس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی جبکہ ورلڈ کپ کی پریزینٹر زینب عباس گزشتہ روز بھارت سے دبئی پہنچی تھیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ترجمان نے زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی سختی تردید کر دی ہے۔