اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان

ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔

آئی سی سی نے بدھ کو تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ کی ہے جس کے مطابق بابر اعظم 836 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز میں سرفہرست جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل 818 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی 20 اور ون ڈے میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا البتہ شاہین آفریدی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

پاکستان کی اوپننگ جوڑی امام الحق اور فخر زمان جو پہلے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل تھی اب بالترتیب 10 ویں اور 13 ویں نمبر پر ہیں۔

latest urdu news

فخر زمان مسلسل خراب فارم کی وجہ سے ٹاپ 10 کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے گزشتہ آٹھ میچز میں کسی بھی اننگز میں 30 رنز سے زیادہ اسکور نہیں کیا۔

بابر اعظم واحد بلے باز ہیں جو ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں چوتھے جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی چوتھے نمبر پر ہیں۔