اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اروشی روٹیلا کا آئی فون چوری کرنیوالے کا پتہ چل گیا

 بھارتی اداکارہ ماڈل اروشی روٹیلا کو انکے 24 قیراط سونے کا آئی فون چوری کرنے والے شخص کا پتا چل گیا۔

آئی فون چور نے اداکارہ سے اہم مطالبہ کردیا۔

پندرہ اکتوبر کو آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران اروشی روٹیلا کا مہنگا ترین فون اسٹیڈیم میں گم ہو گیا ہے، اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی تھی کہ میرا 24 قیراط گولڈ کا آئی فون کھو گیا ! اگر کسی کو یہ فون نظر آ جائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔

ur1

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا کو 16 اکتوبر کو ایک ای میل موصو ل ہوئی جس میں لکھا تھا کہ آپ کا آئی فون میرے پاس ہے، اگر آپ اپنا آئی فون واپس لینا چاہتی ہیں تو آپکو میرے بھائی کو کینسر سے بچانے میں میری مدد کرنا ہوگی۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ جو کوئی میرا آئی فون ڈھونڈنے میں میری مدد کرے گا، میں اسے انعام دوں گی۔