اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سزا یافتہ شخص کو ریڈ کارپٹ ریلیف دیا جا رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ایک گھنٹہ ملاقات کی جس میں ان کے خلاف مقدمات، ملکی صورتحال اور نواز شریف کی وطن واپسی پر گفتگو ہوئی۔

ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت اچھی اور حوصلے بلند ہیں، ان سے مقدمات اور جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ان کو نواز شریف کی واپسی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم سے بچوں کی گفتگو سے متعلق عدالت نے آرڈر کیا، تاہم عدالتی احکامات ابھی تک جیل انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئے۔

وکیل نے بتایا کہ ملاقات میں نواز شریف کی واپسی پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لندن پلان پر عمل ہو رہا ہے۔ سزا یافتہ شخص کو ریڈ کارپٹ ریلیف دیا جا رہا ہے۔