اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسلحہ لائسنس میں 85 ہزار روپےکی کمی

اسلحہ ڈیلرز اور شہریوں کے مطالبے پر آرمز رو از 2023 کے تحت اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں 85 ہزا روپے کی بڑی کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے صوبے بھر کیلئے فیس ایک لاکھ روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے کر دی ہے، لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن نے پنجاب آرمز رولز 2023 کی منظوری دی تھی۔

نگران پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی درخواست پر فیسوں میں کمی کی، نگر ان پنجاب حکومت نے اسلحہ کی فی گولی پر ٹیکس دس روپے سے کم کر کے 2 روپے کر دیا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

محکمہ داخلہ پنجاب نادرا کے ساتھ مل کر اسلحہ لائسنس کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کر رہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے والوں کو کسی بھی سرکاری دفتر نہیں جانا پڑے گا۔

تر جمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایسے تمام افراد جن کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء یا اسلحہ لائسنس میں ترمیم کی منظوری دی ہوئی ہے وہ فوری طور پر اپنے واجبات ادا کر کے اپنا پراسیں جلد از جلد مکمل کروالیں۔

فیس جمع نہ کروانے اور پراسیس نہ کروانے والوں کونئے منظور شدہ اسلحہ لائسنس پرنئے آرمز رولز کے مطابق واجبات ادا کرنا ہوں گے۔