اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حاجیوں کے لیے خوشخبری،سپانسر شپ سکیم جاری رہے گی

حاجیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہےکہ سپانسر شپ سکیم جاری رکھی جائے گی ۔ حج پالیسی 2024 منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے فی کس 11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

حج پالیسی 2024 منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت فی کس11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

مجوزہ حج سکیم کے تحت ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی سپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق سپانسر شپ سکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرمیں وصول کی جائے گی۔ سپانسر شپ سکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 2024 کے حج کے لیے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔50 فیصد کوٹہ سرکاری اور 50 فیصد نجی حج سکیم کے لیے مختص ہو گا۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اب پاکستانی 20 سے 25 دن کا حج بھی کرسکیں گے۔