اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سائفر کیس: چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

سائفر کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فرد جرم عائد کی، چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ آج کی تاریخ فرد جرم کیلئے رکھی گئی تھی، عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات27 اکتوبر کو طلب کر لیے ہیں۔

سائفر کیس کی سماعت27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے، اس سے قبل 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم اس وقت تحریک انصاف کی وکلا کیجانب سے چالان کی کاپی فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

latest urdu news

بہرحال آج پی ٹی آئی کے اعتراض کے بعد فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمقد قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔