اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نواز شریف نے جو سب ملکر کام کرنے کی بات کی ہے اس میں پی ٹی آئی شامل ہے، رانا ثنااللہ

ن لیگ کے سنیئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سب ملکر کام کرنے کی جو بات کی ہے، اس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کی گئی بات میں پی ٹی آئی بھی شامل ہیں لیکن 9 مئی کا مجرم ٹولہ اس میں شامل نہیں ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کیا 9 مئی کے ملزمان کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی وجود ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف چارسال کے بعد ہفتے کو پاکستان واپس آئے ہیں، وطن واپسی پر (ن) لیگ کی جانب سے لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

جلسے میں خطاب کے دوران میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے دل میں اب انتقام کی تمنا نہیں ہے، میں قومی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، ہمیں اب ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا۔