اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیر قانونی قرار دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 9 مئی کے تمام ملزمان کا ٹرائل عام عدالتوں میں کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آج سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیر قبل سنا دیا۔

فیصلہ جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں 5 رکن لارجر بینچ نے سنایا جس میں جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل تھے، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا جس میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف منظور کرلی گئیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ سے اختلاف کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملٹری ایکٹ کی سیشن ٹو ون ڈی کی دونوں ذیلی شقوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے 9 نئی کے اعتبار سے تمام ملزمان کا ٹرائل عام عدالتوں میں چلایا جائے گے، عدالت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 59(4) کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت دیے گئے فیصلے کیخلاف 30 دنوں میں اپیل دائر ہو گی، اپیل چودہ روز میں سماعت کیلئے مقرر کرنا لازم ہے جبکہ اپیل پہلے سے بڑا بنچ سنے گا۔