اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک دشمن عناصرکو تقویت دےگا،فردوس عاشق

استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قومی سلامتی اور قومی مفادات کے برعکس ہے۔ جو ملک دشمن عناصر کو تقویت دے گا۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ ُسپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینا وقت کی اہم ضرورت کے منافی ہے، پی ٹی آئی چئیرمین کی سربراہی میں نو مئی کا سانحہ ملک دشمن سازش سے کم نہیں ہے،اس انتشار کے تمام کردار سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں جو ملٹری کورٹس کے علاوہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنا ضروری ہے، ماضی میں ایسا قانون نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف مضبوط فیصلے نہ کئے جا سکے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

پی ٹی آئی چئیرمین کو سزا سے بچانے کے لئے ملکی مفاد کو داو پر نہیں لگایا جا سکتا،نو مئی کے واقعہ کی وجہ سے بننے والے مقدمات غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ آوروں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں زیادہ بہتر اور موثر ہو سکتا ہے، اس فیصلے سے نو مئی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا مشکل ہو جائے گا۔