اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار زخمی

پشاور: ضلع خیبر میں ایک چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیرہ میں قوم کا خیل سروزئے چیک پوسٹ پر بدھ کی صبح ہونے والے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ تیراہ کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارودی سے بھری کارکو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

latest urdu news

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خود کش دھماکے میں فورسز کے 3 جوان صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق نارول زخمی ہوئے۔