اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

10 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث فیضان عرف بھوری گروپ کا رکن زوہان سانول کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 800 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کراچی کے علاقے جمشید روڈ، طارق روڈ، گلشن اقبال، صدر، کالا پل اور دیگرعلاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

latest urdu news

ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل، 2 عدد چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے۔