اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شیخ رشیدکوبڑاریلیف،لال حویلی کوسیل کرنےکافیصلہ کالعدم قرار

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کا لعدم قرار دے دیا۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے فیصلہ سنایا، لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا گیا۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی جائے، لال حویلی بابت محکمہ ریفرنس چیئر مین ازسر نو سماعت کرے گا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، ہم نسل اور اصلی ہیں، اب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔

latest urdu news

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9 مئی ایک لعنتی پر پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کیساتھ ہیں، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔

یاد رہے کہ لال حویلی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی 36 سالہ سے سیاسی بیٹھک ہے۔