اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، چیف الیکشن کمشنر

لاہور، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عام انتخابات کیلئے سیکورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس دوران انتظامات کے پرامن، آزادانہ اور منصفانہ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، عام انتخابات کےسلسلے میں نگران پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کیساتھ کو آرڈرینیشن کیلئے فری پرسن مقرر کرے گی۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن تیار ہے۔

نگران پنجاب حکومت کو فری ہینڈ فیئر الیکشن کیلئے مکمل سپورٹ کریں گے، پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں،30  نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ ہو جائے گا۔