اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سائفر کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی

 

اسلام آباد، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں بغیر کارروائی کے 23 نومبر تک ملتو ی کر دی گئی۔

عدالت کے جج ذوالقرنین سماعت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عمران خان کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی میں وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سائفر اور پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی کے تین مقدمات پر سماعت ہوئی، عمران خان کی ایما پر اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی گئی، عمران خان نے جج سے سوال کیا کہ میری ضمانتوں پر فیصلہ کیو ں نہیں ہو پارہا ہے ؟ سائفر کیس بھی کمزور ہو تا جارہا ہے۔

عمران خان کیخلاف سائفرکیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

سائفر کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل جاری نہیں رکھا جا سکتا ہے۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہنا تھا کہ عدالت نے سائفر کیس میں امتناع دیا ہواہے۔

خصوصی عدالت کے جج ذوالقرنین نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔