اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

باجوہ نے انہیں رجیم چینج کیخلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی آفر دی، عمرا ن خان

راولپنڈی، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ باجوہ نے انہیں رجیم چینج کیخلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی آفر دی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے پیغام دیکر بھیجا ہے کہ مجھے اگست 2022 میں باجوہ نے بلایا اور آفر دی کہ رجیم چینج کیخلاف احتجاج بند کردو تو دوتہائی اکثریت دیں گے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ میں خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں موت آجائے لیکن ایک آزاد ملک میں غلامی منظور نہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ روز ایک کیس ہوتا ہے 3 سے 4 صحافیوں کو اجازت ملتی ہے جیل کے اندر اوپن ٹرائل نہیں ہے اور مقدمات میں کوئی دم نہیں ہے، صرف عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلئے ایک طرف ضمانت ہوتی ہے پھر دوسرے مقدمے میں پھنسا دیا جاتا ہے۔