اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مری، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 20 سے زائد عمارتیں گر دی گئیں 

مری، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 20 سے زائد عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرا دی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آپریشن جیگاگلی، مسیاڑی روڈ اور مری شہر میں کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران 20 سے زائد عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرائی گئیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں، مری میں تجاوزات کے باعث سیاحوں کو مشکلات کاسامنا ہوتا ہے۔