اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی کی اپیل مسترد، اہلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی، قیصرہ الہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

خبروں کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم الیکشن رٹ پٹیشنز پر فل بنچ نے سماعت کی۔ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی، اہلیہ قیصرہ الہی اور بیٹا مونس الٰہی سمیت دیگر کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

urdu breaking news

پرویز الہی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیے اور کہا کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی میں الزام ہے کہ سات اسلحہ لائسنس کا ذکر نہیں، کاغذات نامزدگی میں اسپیشل اکاؤنٹ نہ ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق کاغذات میں چیز درج ہیں، کاغذات نامزدگی کو چھیننے کی کوشش کی گی، پرویز الہی سینئر سیاست دان ہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ تو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ وہ بروقت احکامات جاری کرتا کیا آپ نے کوئی شکایت الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی؟

وکیل پرویز الہی نے کہا کہ ہم نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالتی احکامات کے بعد ہمیں آر او آفس جانے کی اجازت ملی۔

بعد ازاں سماعت مکمل ہونے پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنادیا۔

عدالت نے پرویز الہیٰ کی اپیل مسترد کردی جب کہ اہلیہ قیصرہ الہی کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔