اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار، 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کو بن قاسم کے قریب معمولی حادثہ پیش آیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ بن قاسم کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

urdu breaking news

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں تاہم حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی جانے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس کو گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سندھ میں یہ دوسرا حادثہ ہے، گزشتہ منگل کے دن بھی سندھ بڈعیدن کے قریب اسی چلتی ٹرین کی ٹرالی پر گر گئی تھی۔