اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

انتخابی نشان ”بوتل“ملنے پر شہریار آفریدی کا عدالت سے رجوع

پشاور، پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل ملنے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

شہریار آفریدی نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا ہے، میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔

urdu breaking news

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے انکی رائی لی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔