اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

8 فروری پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہو گا، مراد علی شاہ

سیہون، رہنما پیپلزپارٹی اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 8 فروری پیپلزپارٹی کی فتح کا دن ہو گا۔

اپنے انتخابی حلقہ پی ایس 77میں الیکشن مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، معاشی پروگرام دیا ہے، انشاءاللہ کامیاب ہو کر عوام کی تکالیف کا مداوا کریں گے۔

urdu breaking news

مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں، بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔