اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل چیلنج کر دیا

اسلام آباد ، عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل چیلنج کر دیا۔

سابق وزیر اعظم اور عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ نیب کیسز میں جیل کے دونوں نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔

urdu breaking news

عدالت عالیہ میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، توشہ خانہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن 28 نومبر کو جاری ہوا۔

جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے، عمران خان کی جانب سے دائر دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔