اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اگر ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔

نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، سازش کی جارہی تھی کہ ایک بار پھر ون یونٹ قائم کیا جائے، ہم نے مل کر اس سازش کا ناکام بنایا، امیر المومنین بننے کی سازشوں کو بھی ناکام کیا، پیپلزپارٹی نے ان تمام قوتوں کا مقابلہ کیا جو عوام کے حق پر ڈاکہ مارنا چاہتی تھیں۔

urdu breaking news

آپ نے میری آواز اور نمائندہ بن گھر گھر پہنچنا ہے، میرا پیغام اور منشور پہنچانا ہے، پی پی کو کامیاب کرانا ہے تاکہ ایسی حکومت بنائیں جو عوام کو حکومت ہو۔

پی پی چیئر مین نے کہا کہ ایک معاشی بحران تو دوسری طرف سیاسی بحران ہے، افغانستان کے حالات کے اثرات پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، کسی کو کوئی احساس اور فکر نہیں عوام کتنی تکلیف میں ہیں، انکو اندازہ نہیں کہ اسلام آباد میں کیے گئے فیصلوں کا اثر کیا ہوتا ہے، ان فیصلوں کی وجہ سے پاکستان میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے۔