اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب، ملٹری آپریشن میں متعدد دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد، پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی کی۔

انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے، پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

latest urdu news

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بلوچ علیحدگی پسندوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد کیساتھ متعدد ڈوزیئرز ایران کیساتھ شیئر کیے۔

ہمارے سنجیدہ تحفظات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے، آج صبح دہشتگردوں کیخلاف کارروائی مصدقہ انٹیلیجنس کی روشنی میں کی گئی، انتہائی پیچیدہ آپریشن پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔