اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات، پی ٹی آئی امیدوار کے ڈیرے پر چھاپہ، امریکی پولیس اہلکار سمیت 18 افراد گرفتار

گجرات میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران امریکی پولیس اہلکار سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

گجرات پولیس نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا، جہاں سے پاکستانی نژاد امریکی پولیس اہلکار زین چیمہ کو بھی 18 افراد کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔

latest urdu news

زین چیمہ نیو یارک پولیس میں تعینات ہے اور چھٹیاں گزارنے آبائی گھر آیا ہے، وہ گجرات کے علاقے نور پور کارہائشی ہے، دوست سے ملنے مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر گیا تھا۔

پولیس تھانہ سول لائن کے مطابق ملزمان بھمبر روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے، گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ زین چیمہ امریکی پولیس کا ملازم ہے۔