اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دوست کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

لیہ، تھانہ کروڑ لعل عیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کے صرف 4 گھنٹے بعد ہی معمولی تکرار پر دوست کو قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق 3 دوستوں نے مل کر اپنے چوتھے دوست محلہ شیخوانوالہ کے 25 سالہ وقار حسین کو گولی مار دی تھی اور پھر تھلہ قریشیاں کے قریب ٹیلے میں اس دفن کر دیا تھا، گرفتار ملزمان میں مشہد، رامش اور شہروز شاہ شامل ہیں۔

latest urdu news

حکام کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا اور آلہ قتل بھی برآمد ہو چکا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔