اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فواد چوہدری نے الیکشن سے دستبردار

اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اپنے گروپ سمیت عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ ”انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں ہے تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کیلئے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔“

latest urdu news

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی لکھا کہ انتخابات کا کھیل اس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ” گلیاں ہوجان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے “۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور اعظم سواتی بھی عام انتخابات سے دستبردار ہو چکے ہیں اور انہوں نے پارٹی کو ٹکٹ بھی واپس کردیے ہیں۔