اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چور دروازے سے نہیں عوام کی طاقت سے حکومت میں آئیں گے، یوسف رضا گیلانی

ملتان، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم کسی چور دروازے سے نہیں عوام کی طاقت سے حکومت میں آئیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آج شہر سے انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے، پیپلزپارٹی نے جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی کسی پارٹی نے نہیں دی۔

latest urdu news

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب کو شہید کیا گیا تو پورے ملک میں خود سوزیاں ہوئیں، ہماری پارٹی کے لیڈرز کیساتھ ساتھ ورکرز نے بھی قربانیاں دیں، یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ دفاع کے لحاظ سے ہمارا ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

ہمارے جوان اور سیکیورٹی افسران دفاع کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، ہمارے ملک کے عوام بھی مضبوط ہیں، ہم عوام کی طاقت سے الیکشن میں آرہے ہیں۔