اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آسٹریلیا نے گولڈن ویزا ختم کردیا

آسٹریلیا نے گولڈن ویزا ختم کردیا ہے جسکے تحت دولت مند غیر ملکی سرمایہ کاروں کو وہاں رہائش کا حق حاصل تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے کا اجراء غیر ملکی کاروباری افراد کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس سے کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا۔

latest urdu news

آسٹریلیا کیجانب سے 2024ء کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کرکے گولڈن ویزا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویزے کے متبادل اسکلڈ ورکر متعارف کرایا جائے گا، اس طرح اب کاروباری افراد کی جگہ ہنر مند افراد کو آسٹریلیا کا موقع ملے گا۔

گولڈن ویزا کے تحت 2012ء سے اب تک اہم سرمایہ کاروں کو ایس آئی وی ویزے دیے جا چکے ہیں۔