اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,611FansLike
9,993FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فلسطینیوں کے حامیوں نے جوبائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا

فلسطینیوں کے حامیوں نے امریکا کے صدر جوبائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا۔

صدر بائیڈن انتخابی مہم کے سلسلے میں ورجینیا میں تقریر کر رہے تھے کہ اس دوران فلسطینیوں کے حامیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا کر بائیڈن کی تقریر میں خلل ڈالا جاتا رہا، دوران تقریر فلسطینی حامیوں نے صدر بائیڈن سے اسرائیلی مظالم رکوانے اور فوری جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا۔

latest urdu news

7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کے سفاکانہ حملے اور وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 62 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں، لاکھوں بے گھر فلسطینی خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا شکار ہیں۔