اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف بیک ڈور سے چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بات پھر اپنی توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کیجانب موڑتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف چور دروازے سے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج کیے گئے فیصلوں کے اثرات پاکستان کے نوجوانوں کو بھگتنا پڑیں گے، میرے خیال میں یہ بہتر ہوگا اگر انہیں یہ فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ پاکستان کی 241 ملین کی آبادی کا تقریباََ دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر ہے۔

latest urdu news

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، نوازشریف یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے کیلئے عوام کے علاوہ کسی اور چیز پر بھروسہ کر رہے ہیں، نوازشریف بیک ڈور کے ذریعے چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن ہم انکا راستہ روکیں گے۔

عام انتخابات کی شفافیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ شفافیت کے سوالات 2024 کے انتخابات پر منڈلا رہے ہیں۔