اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا تھا اور اب میں ہی اس کا صفایا کروں گا، پرویز خٹک

نوشہرہ، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا تھا اور اب میں ہی اس کا صفایا کروں گا۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان تکبرانہ انداز میں کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، انتخابات کے دن ثابت کریں گے کہ انکے جانے سے کتنا فرق پڑا۔

latest urdu news

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کے پی کے کی بڑی جماعت بنانے میں زیادہ کوشش میری تھی، اب صوبے سے اس کا خاتمہ بھی میں ہی کروں گا۔

واضح رہے کہ ملک میں آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج ہیں۔