اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

الیکشن مہم میں سرکاری افسر کی تصاویر استعمال کرنے پر کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مہم میں سرکاری افسران کی تصاویر استعمال کرنے پر ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سرکاری افسران کی تصاویر استعمال کرنیوالے امیدواروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

latest urdu news

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنے پوسٹر، بینرز، ہینڈبلز پر کسی سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر نہیں لگا سکتا۔

سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر کا استعمال ضابطہ اخلاق کی شق 27 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔