اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گھوٹکی: ڈاکوؤں سے خدشات، پولیس نے الیکشن میں فوج سے مدد مانگ لی

گھوٹکی پولیس نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی کیلئے اعلیٰ افسران کو خط لکھ دیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے ڈی آئی جی کو خط لکھ کر علاقے میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور الیکشن کے دوران فوج تعیناتی کی درخواست کی۔

ایس ایس پی نے خط لکھا کہ انتخابات میں امن و امان قائم کرنے کیلئے فوج کی تعیناتی ضرروی ہے کیونکہ ماضی میں کیے گئے گرینڈ آپریشن کے مثبت نتائج نہیں نکلے۔

latest urdu news

ڈاکو شہریوں کو ملتان موٹروے سے اغوا کر رہے ہیں، مزاحمت پر ڈاکو شہریوں کو قتل کر دیتے ہیں اور اس میں متعدد پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس ہے۔