اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی کا انتخابی نشان ”گدھا گاڑی “ الاٹ کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع

 

لاہور ، پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے الیکشن کمیشن کیجانب سے انتخابی نشان ”گدھا گاڑی“ الاٹ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد حسن نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواستگزار پی پی 32 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی ا جازت دید ی ، انتخابی نشان مور الاٹ نہیں کیا جارہا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے ، عدالت نے الیکشن کو نوٹس جاری کرکے کل جواب طلب کرلیا۔