اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حماد اظہر کا عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

اسلام آباد، پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندو خیل نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کو حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کیا، نواز شریف

جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایس کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔

جسٹس منصور علی نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہر کو فیصلے کا فائدہ نہیں ہو گا، جسٹس جمال نے کہا لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے، حماد اظہر کے وکیل نے عدالت سے اپیل واپس لے لی اور سابق وزیر نے انتخابات سے دستبرداری کا بھی اعلان کردیا، واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔